
ایکنا نیوز- خبررساں ادارے العرب کے مطابق ادارہ اوقاف کے زیرنگرانی اسکولوں کے حفظ کا ملکی سطح پر امتحان برائے سال ۲۰۱۸ طلباء شروع ہوچکا ہے ۔
تین روزہ امتحانات میں اکسٹھ مراکز کے ۱۴۵ حفاظ ملکی قومی مقابلوں میں شریک ہیں۔
حفظ کا مقابلہ مرکز تبلیغات اسلامی کے تعاون سے دوحہ کے «السد» مرکز میں منعقد کیا جارہا ہے۔
قرآنی علوم مرکز کے ڈایریکٹر سلطان البدر کا کہنا ہے: اس سال حفاظ کرام کی تعداد میں اضافہ ہوچکا ہے جس سے اس ادارے کی کاوشوں کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔
انکا کہنا تھا: قرآنی علوم کے پروگرام میں کیفیت اور کمیت دونوں پر توجہ دی جارہی ہے تاکہ قرآنی صلاحیتوں میں نکھار پیدا کیا جاسکے۔/