فلپاین سے ایکنا نیوز کی رپورٹ کے مطابق ایرانی ثقافتی سفیر محمد جعفری ملک نے نوروز کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے ایرانی پروگراموں میں شریک تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔
انکا کہنا تھا کہ قرآنی کلاسز میں شریک طلبا کی کاوشیں قابل قدر ہیں۔
پروگرام کے آغاز میں قرآنی کلاسز میں شریک طالبات کی حوصلہ افزائی کی گیی جسکے بعد دعائے کمیل کی محفل کرانے والوں کے ساتھ ساتھ خطاطی کلاسز اور دیگر متعلقہ افراد کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے انہیں انعامات سے نوازا گیا۔/