امریکہ ؛رمضان المبارک میں مساجد اور سیکورٹی گارڈ کی خدمات

IQNA

امریکہ ؛رمضان المبارک میں مساجد اور سیکورٹی گارڈ کی خدمات

10:03 - May 06, 2019
خبر کا کوڈ: 3506081
بین الاقوامی گروپ- نیویارک میں لانگ آیسلینڈ کی مساجد کے لیے مسلح سیکورٹی گارڈز کی خدمات لیے جارہے ہیں۔

ایکنا نیوز- ڈی نیوز کے مطابق علاقے میں اسّی ہزار مسلمان آباد ہیں اور انکے رہنماوں کا کہنا ہے کہ تیس مساجد میں سے دس مسجدوں کو حساس قرار دیا گیا ہے۔

 

پولیس کی موبایل ٹیمیں بھی رات کو حفاظت کے لیے گشت کریں گی۔

 

علاقے کی مسجد کے امام «نیر امام» کا کہنا ہے: افسوسناک ہے کہ اس دور میں عبادت کے لیے مسلح محافظ کے ساتھ عبادت کرنے پڑتے ہیں اور ہم مجبور ہیں کہ سیکورٹی خدمات حاصل کریں ورنہ کسی حادثے کی صورت میں جواب دہ ہوں گے۔

 

گذشتہ دو مہینوں میں اسلام، عیسائی اور یہودیوں کے سینکڑوں عبادت گزار مسلح حملوں میں امریکہ، سری لنکا اور نیوزی لینڈ میں جان سے ہاتھ دھو بیھٹے ہیں ۔

 

نیوزی لینڈ کے کرایسٹ چرچ میں ۵۰ مسلمان شہید ہوئے؛ ایک مہینے کے بعد سری لنکا کے کلیسا اور ہوٹلوں میں حملوں میں ۲۵۰ مسیحی جان بحق ہوئے۔

 

گذشتہ ہفتے کو امریکہ کے سن ڈیاگو کے صومعے میں حملہ ہوا جسمیں کچھ لوگ مارے گیے جسکا الزام مسیحیوں پر لگایا گیا جبکہ علاقے میں ایک مسجد کو آگ لگانے کا واقعہ پیش آیا۔

 

لانگ آیسلینڈ نیویارک کے مشرقی حصے میں واقع ہے جسمیں ساڑھے سات ملین لوگ آباد ہیں۔/

3808826

نظرات بینندگان
captcha