
ایکنا نیوز- سی این این نیوز کے مطابق عدالت میں پیش ہونے والے جوانوں نے جرم کا اعتراف کرلیا ۔
«وینسنٹ وٹرومیل» ۲۰ ساله، «انڈرو کرایسل» ۱۹ ساله اور «برایان کولانری» ۲۰ ساله تین امریکی جوان ہیں جو نیویارک میں مساجد پر حملوں کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔
ایک اور سولہ سالہ ملزم عدالت میں پیش نہ ہوا۔
دستی بم بنانے کے اوزار سمیت دیگر مشکوک وسایل کے ساتھ گرفتار ہونے والے افراد نیویارک میں پاکستانی کیمونیٹی کی مسجد اسلامبرگ پر حملے کی منصوبہ کررہے تھے۔
قابل ذکر ہے کہ پولیس نے ان جوانوں سے بم بنانے سمیت دیگر مشکوک سامان برآمد کی ہے۔/