کوئٹہ؛ حج و اخوت اسلامی، قرآن و سنت کی نظر میں سیمینار

IQNA

کوئٹہ؛ حج و اخوت اسلامی، قرآن و سنت کی نظر میں سیمینار

15:36 - July 03, 2019
خبر کا کوڈ: 3506316
بین الاقوامی گروپ- حج و اسلامی اتحاد کے عنوان سے سیمینار مجلس وحدت کے تعاون سے پریس کلب میں منعقد کیا گیا۔

ایکنا نیوز- پاکستانی علما، سماجی اور مذہبی شخصیات اور عمائدین نے حج اور وحدت کے حوالے سے منعقدہ سمینار سے خطاب کرتے ہوئے اسلامی اتحاد اور بیداری کا مطالبہ کیا۔

 

اس موقع مقررین کا کہنا تھا کہ حج کے عظیم مناسک کے موقع پر اسلامی عظمت و عزت و سربلندی تشخص کی بازیابی اور پُرشکوہ اسلامی اقتدار کو مظاہرہ مسلمانوں کی ہمدلی و ایک دوسرے سے تعاون کے سائے میں ہونا چاہئے.

کوئٹہ؛ حج و اخوت اسلامی، قرآن و سنت کی نظر میں سیمینار

انکا کہنا تھا کہ  بعض ممالک زر اندوزی اور چمچہ گیری کی وجہ سے عالم اسلام اور حج کی روح سے بے خبر دشمنوں کی سازشوں کا حصہ بن چکے ہیں جبکہ اسلام اور قرآن کے رو سے حج کو بہترین انداز میں استعمال کرکے مسایل حل کیے جاسکتے ہیں۔

کوئٹہ؛ حج و اخوت اسلامی، قرآن و سنت کی نظر میں سیمینار

سیمینار میں کمانڈر خدایی داد خان ،عوامی ملی پارٹی،جعمیت علما اسلام کے مولانا مفتی محمد سعید ، سنی کونسل کے پیر سید حبیب الله شاه چشتی، پروفیسر امان الله شادی زئی، جعمیت قرآء کے قاری نصیب الله ، تنظیم اسلامی کے مولانا عبدالسلام عمر، یکجہتی کونسل کے مولانا اقتدار احمد خان ، مجلس وحدت مسلمین کے حجت الاسلام مقصود علی ڈومکی سمیت دیگر اہم شخصیات شریک تھیں۔ 

نظرات بینندگان
captcha