
ایکنا نیوز- رشیا الیوم نیوز کے مطابق روسی وزارت خارجہ نے شام و لبنان میں اسرائیلی حملوں کو خطرناک قرار دیا ہے۔
روس نے تشویش کا اظھار کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اس طرح کے اقدامات سے غیر یقینی صورتحال پیدا ہوسکتی ہے۔
روس نے مذکورہ ممالک سے پر امن رہنے کی اپیل کی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ اتوار کو اسرائیل نے شام و لبنان میں متعدد علاقوں پر حملہ کیا تھا۔
اتوار کو دمشق کے اطراف میں عقربا نامی گاوں پر ہوائی حملہ کیا گیا جبکہ شام نے دعوی کیا تھا کہ دمشق کے اطراف میں متعدد میزائیلوں کو ہوا میں تباہ کردیا ہے۔
صبح روز گذشته (یکشنبه) نیز دو پهپاد رژیم صهیونیستی در ضاحیه بیروت سرنگون شد. پهپاد اولی سقوط کرد و دومی بمبگذاری شده بوده و منفجر شده و به ساختمان مرکز رسانهای حزبالله در ضاحیه آسیب زد.
حزب اللہ رہنما سید حسن نصراللہ نے لبنان پر اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ ان ہوائی جہازوں کو تباہ کردیا جائے گا جو حملہ آور ہوں گے۔
گذشتہ ہفتے کو حشدالشعبی نے بھی اعلان کیا کہ اسرائیل نے عراق میں انے مراکز کو نشانہ بنایا ہے۔/