IQNA

7:14 - November 02, 2019
خبر کا کوڈ: 3506804
بین الاقوامی گروپ- فلسطین کا سات سالہ حافظ «یحیی نورالدین رئیس ابوطه»، مسجدالاقصی میں نماز ادا کرنے کی خواہش رکھتا ہے۔

ایکنا نیوز- یحیی نورالدین رئیس ابوطه نے«عربی 21» نیوز سے گفتگو میں کہا: «میری عمر سات سال ہے اور والدین و استاد کے تعاون سے حفظ کرنے میں کامیاب ہوا».

 

غزہ کے جنوب میں شهر «رفح» میں رہنے والے کم سن حافظ کا کہنا تھا: «میری کوشش ہے کہ تعلیم کے میدان میں بھی کامیابی حاصل کروں اور میڈیکل پڑھنے کا ارادہ ہے».

 

گفتگو میں ننھے حافظ کا کہنا تھا کہ وہ  شهر قدس شریف دیکھنے اور  مسجدالاقصی میں نماز پڑھنے کی خواہش رکھتا ہے۔/

3853725

نام:
ایمیل:
* رایے: