IQNA

8:45 - November 04, 2019
خبر کا کوڈ: 3506816
بین الاقوامی گروپ- سعودی وزارت کھیل و تفریح نے " موسم ریاض" فیسٹول پر اعتراضات کے حوالے سے رد عمل ظاہر کردیا۔

ایکنا نیوز- عربی 21 نیوز کے مطابق ادارہ کھیل و تفریح کے سربراہ «ترکی آل الشیخ» نے اعتراضات پر رد عمل میں کہا کہ دو ہفتے کی فیسٹول میں ،۵ ملین افراد نے اس کو دیکھا اور ایک لاکھ سیاح اس میں شریک ہوئے۔

 

انکا کہنا تھا کہ تمام ٹکٹیں فروخت کی گئیں اور ہوٹلوں میں جگہ باقی نہ رہی۔

 

قابل ذکر ہے کہ محمد بن سلمان کی اصلاحات کے حوالے سے دو ہفتے کی تفریحی فیسٹیول کا اہتمام کیا گیا تھا جسمیں خلاف اسلام پروگرامز اور فحاشی پر عوام نے سخت رد عمل ظاہر کیا ۔

 

سوشل میڈیا پر سعودی عوام نے ان پروگرامز کو بے حیائی قرار دیتے ہویے اسے اسلام سے متصادم قرار دیا۔

 

مذکورہ پروگراموں کے خلاف مختلف شہروں میں مظاہرے بھی کیے گیے۔

 

ان پروگرامز پر شدید اعتراضات کے بعد سعودی حکام نے بعض مظاہرین اور اعتراض کرنے والوں کو گرفتار بھی کرلیا ہے۔/

3854364

نام:
ایمیل:
* رایے: