نماینده آیت‌الله سیستانی: پرامن احتجاج ہرعراقی کا حق ہے

IQNA

نماینده آیت‌الله سیستانی: پرامن احتجاج ہرعراقی کا حق ہے

6:43 - November 09, 2019
خبر کا کوڈ: 3506828
بین الاقوامی گروپ- آیت‌الله العظمی سیستانی کے نمایندے شیخ عبدالمهدی الکربلایی نے ملکی صورتحال پر رد عمل ظاہر کردیا۔

نماینده آیت‌الله سیستانی:پرامن احتجاج ہرعراقی کا حق ہے

ایکنا نیوز- سومریہ نیوز کے مطابق کربلا کے امام جمعہ اور آیت اللہ سیستانی شیخ عبدالمهدی الکربلایی نے تازہ ترین صورتحال پر کہا کہ حالات سے ناجائز فایدہ اٹھانے کی کوشش قابل مذمت ہے۔

الکربلایی نے احتجاج کو ہر عراقی کا حق قرار دیتے ہوئے کہا: سیاسی پارٹیوں کو مظاہرین کی بات سننی چاہئیے اور ان کے جایز مطالبات پر عمل ضروری ہے۔

 

انکا کہنا تھا: پرامن احتجاج عوام کا حق ہے تاہم تشدد آمیز رویے سے ملکی مفادات کو نقصان پہنچتا ہے۔

 

آیت‌الله سیستانی کے نمایندے کا کہنا تھا: احتجاج عوام کا حق ہے تاہم زبردستی کسی کو احتجاج پر مجبور نہیں کیا جاسکتا اور اسی طرح مظاہرین میں دشمن کے عناصر کی پہچان بھی لازم ہے۔

 

انکا کہنا تھا: مسلح فورسز اور رضا کاروں کی داعش کے خلاف جنگ کو فراموش نہیں کرنا چاہئیے۔/

3855447

نظرات بینندگان
captcha