ایرانی لیورٹرانسپلانٹ ٹیم کا پہلا فری میڈیکل کیمپ 17اور 18دسمبر کولاہورمیں ہوگا

IQNA

ایرانی لیورٹرانسپلانٹ ٹیم کا پہلا فری میڈیکل کیمپ 17اور 18دسمبر کولاہورمیں ہوگا

12:47 - December 15, 2019
خبر کا کوڈ: 3506970
ایرانی لیورٹرانسپلانٹ ٹیم کا پہلا فری میڈیکل کیمپ 17اور 18دسمبر کولاہورمیں ہوگا
بین الاقوامی گروپ- ڈاکٹر علی جعفریان کی سربراہی میں منعقدہ کیمپ میں ملک بھر سے لیو رٹرانسپلانٹ کے مریض مفت چیک اورفالو اپ کراسکیں گے ۔ کیمپ منتظم ڈاکٹر میاں عزیزالرحمن

ایکنا نیوز- سوشل میڈیا کے مطابق پاکستان میں پہلی بار یورپین سٹینڈرڈ کی حامل ایرانی لیورٹرانسپلانٹ ٹیکنالوجی متعارف‘ ایرانی لیورٹرانسپلانٹ ٹیم کا پہلا فری میڈےکل کیمپ 17اور 18دسمبر کولاہورمیں ہوگا جس میں ملک بھرسے آئے مریضوں کا فری چیک اپ ہوگا تفصیلات کے مطابق لیورٹرانسپلانٹ کے حوالہ سے تہران( ایران) کے بڑے”امام خمینی ہسپتال“کے ہیڈ آف لیورٹرانسپلانٹ ڈےپارٹمنٹ “ڈاکٹر علی جعفریان کی سربراہی میں ڈاکٹرز کی ٹیم 17اور 18دسمبر کو لاہور کے علاقہ33-K شاہ جمال میں پاک ہیلتھ کیئرمیں منعقدہ فری کیمپ میں شرکت کرے گی جس میں پاکستان بھرسے آئے لیورٹرانسپلانٹ اور ہیپاٹائٹس کے مریضوں کا معائنہ کیاجائیگا اس حوالہ سے کیمپ کے منتظم ڈاکٹر میاں عزیزالرحمن نے بتایاکہ پاکستان میں لیور ٹرانسپلانٹ کے مریض انڈین ویزہ نہ ملنے اور دیگر مشکلات کے سبب گذشتہ ایک ڈیڑھ سال سے مشکلات کا شکارتھے اور اب تک کئی مریض علاج نہ ہونے کے سبب زندگی کی بازی بھی ہار گئے اس صورتحال کو دیکھتے ہوئے ہم نے برادری اسلامی ملک ایران سے خصوصی درخواست کی جس پر وہاں کے محکمہ صحت نے تہران کے سب سے بڑے لیورٹرانسپلانٹ ہسپتال کے ہیڈ آف ڈےپارٹمنٹ ڈاکٹر علی جعفریان کو اپنی ٹیم فوری پاکستان بھیجنے کی ہدایت کی یہ ٹیم 17اور 18دسمبر کو پاکستان میں لیور ٹرانسپلانٹ اور ہیپاٹائٹس کے مریضوں کا معائنہ کرے گی انہوں نے بتایاکہ انڈیاکی نسبت ایران کا لیورٹرانسپلانٹ نسبتاً سستا اور وہاں کامیابی کا تناسب 98%ہے جبکہ انڈیا میں یہ تناسب 94%تھا ایرانی ہسپتالوں کا معیار یورپین ہسپتالوں کے برابر ہے ہماری اس کاوش سے پاکستان کے لیورٹرانسپلانٹ مریضوں کیلئے انقلاب برپا ہوجائیگا اور ایران کا ویزہ ایک دن میں ملے گا تہران سے لاہور کی براہ راست ہفتہ وار2پروازیں چلتی ہیں جن سے پاکستانی مریض مستفید ہوسکیں گے جبکہ ایران جانے والے مریض اور ان کے لواحقین پورے ملک میں جہاں چاہیں جاسکیں گے ان پر کسی قسم کی کوئی پابندی نہیں ہوگی جبکہ اس کے برعکس انڈیا میں صرف ایک شہر کا ویزہ دیاجاتاتھا۔ڈاکٹرمیاں عزیز الرحمن کا مزیدکہناتھاکہ لیورٹرانسپلانٹ کے حوالہ سے پاکستان کیلئے یہ ایک بہت بڑی خوشخبری ہے اور اس کو مزید بہتر بنانے کیلئے پاکستانی وزارت داخلہ ‘وزارت خاجہ ایرانی حکام سے مسلسل رابطہ میں ہیں۔

نظرات بینندگان
captcha