
ایکنا نیوز- خبررساں ادارے «السومریه نیوز» کے مطابق بغداد میں امریکی سفارت خانے پر حملے کے تناظر میں بعض دیگر سفارت خانے دوسری جگہ منتقلی کا سوچ رہے ہیں اور کہا جاتا ہے کہ ممکنہ طور پر سفارت خانے کردستان کے شہر اربیل منتقل ہوسکتے ہیں۔
امریکی حکام نے خبردار کیا ہے کہ مظاہرین کو شدید انداز میں رد عمل کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔
رپورٹ کے مطابق امریکہ حکام باریک بینی سے صورتحال کا جایزہ لے رہے ہیں۔
کربلا پولیس چیف نے گذشتہ روز کے حالات کے حوالے سے رد عمل ظاہر کیا ہے۔.
انکا کہنا تھا کہ مظاہرین میں بعض تخریبی عناصر نے صورتحال خراب کرنے کی کوشش کی ہیں۔
پولیس چیف کے مطابق ایک خصوصی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی گیی ہے جو واقعے کے حوالے سے رپورٹ تیار کرے گی۔
انکا کہنا تھا کہ کربلا میں مظاہرین پر فائرنگ کے ذمہ داروں کو تعین بھی کیا جائے گا۔
قابل ذکر ہے کہ گذشتہ روز کربلا میں حشد الشعبی پر حملوں کے خلاف بڑے مظاہرے کیے گیے جبکہ مظاہرین کے اندر بعض گروپس کی لڑائی میں متعدد لوگ زخمی ہوگیے تھے۔
امریکی سفارت خانے کے مقابل مظاہرہ جاری
عراقی میڈیا کے مطابق آج بھی امریکی سفارت خانے کے برابر مظاہرین پر فائرنگ کے نتیجے میں کافی تعداد میں لوگوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔/