
ایکنا نیوز- العالم نیوز کے مطابق ۲۰۲۰ میں ڈیمو کریٹ صدارتی امیدوار جوبائیڈن نے ٹرمپ کے دھمکی آمیز ٹویٹ پر ان کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
انکا کہنا تھا: کسی صدر کو یہ اجازت نہیں کہ وہ امریکی عوام کی اجازت کے بغیر جنگ کی طرف جھونک دے اور ہم نہیں سمجھ پا رہے کہ ٹرمپ کیا کرنا چاہتا ہے۔
انہوں نے ٹرمپ کی پالیسیوں کو نا درست قرار دیتے ہوئے کہا: « اس نے ہمیں حلیفوں سے دور کیا. اس نے نیٹو سے ہمیں الگ کیا».
اس نے ٹرمپ کے تازہ ٹوئٹ پر اشارہ کیا اور کہا : «وہ خود سرانہ انداز میں ٹویٹ پر طوفان برپا کررہا ہے» نہیں معلوم وہ مشورے سے یہ کررہا ہے یا ذاتی انداز ہے انکا۔
ٹرمپ نے تازہ ترین ٹویٹ میں کہا ہے: «ایران بے باکانہ انداز میں ایک دہشت گرد کے خاتمے پر امریکی مفادات کو نقصان پہنچانے کی بات کررہا ہے جس نے ایک امریکی کو ہلاک اور کی دیگر کو زخمی کیا ہے».
انکا کہنا تھا: « اگر ایران نے رد عمل دیکھایا تو امریکہ ۵۲ اہم مراکز اور مقامات کو نشانہ بنا سکتا ہے جو ایران کے لیے نہایت اہم اور حساس ہیں، امریکہ مزید دھمکی نہیں چاہتا».