نصر من اللہ و فتح قریب/ ایران نے امریکی اڈوں پر میزائیلوں سے حملہ شروع کردیا

IQNA

نصر من اللہ و فتح قریب/ ایران نے امریکی اڈوں پر میزائیلوں سے حملہ شروع کردیا

8:39 - January 08, 2020
خبر کا کوڈ: 3507071
نصر من اللہ و فتح قریب/ ایران نے امریکی اڈوں پر میزائیلوں سے حملہ شروع کردیا
بین الاقوامی گروپ-اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج نے عراق میں موجود امریکی ائربیس کو دسیوں میزائلوں سے نشانہ بنایا ہے۔

ایکنا نیوزکے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران نے امریکی ڈرون حملے کے نتیجے میں القدس فورس کے سربراہ جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت کے جواب میں عراق کے 2 فوجی اڈوں پر میزائل حملے کیے جہاں امریکی سربراہی میں اتحادی افواج موجود تھیں۔

 

اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج نے مقامی وقت کے مطابق رات ڈیڑھ بجے عراق میں 2 فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا جہاں امریکی اتحادی افواج کے اہلکار رہتے ہیں اور اپنی سرزمین سے ایک درجن سے زائد میزائل فائر کیے۔

 

سرکاری ٹیلی ویژن کے مطابق ایران کے اسلامی پاسداران انقلاب نے قاسم سلیمانی کی شہادت کے جواب میں میزائل داغنے کی خبر دیتے ہوئے کہا کہ تمام میزائل ھدف تک پہنچنے میں کامیاب ہوئے ہیں اور امریکی ائربیس میں تباہی مچی ہے۔

 

بیان میں امریکا کو مزید اموات سے بچنے کے لیے خطے سے اپنے فوجی اہلکار واپس بلانے تجویز بھی دی گئی اور امریکی اتحادیوں بشمول اسرائیل کو خبردار کیا کہ حملوں کے لیے اپنی سرزمین نہ استعمال ہونے دیں۔

 

دوسری جانب پینٹاگون کی جانب سے ایرانی حملے سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد فراہم نہیں کی گئی۔

 

پینٹاگون کے ترجمان جوناتھن ہوفمین نے ایک بیان میں کہا کہ عراق میں الاسد فضائی اڈے اور اربیل میں ایک اور اڈے کو نشانہ بنایا گیا، ہم لڑائی سے ہونے والے نقصانات کے ابتدائی جائزے پر کام کررہے ہیں۔

ایرانی سپاہ پاسداران نے اس حملے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کے تمام حلیف ممالک کے خبردار کرتے ہیں کہ انکے ملک سے کسی بھی طرح کے استعمال انکو خاک میں ملا سکتا ہے۔

3870122

نظرات بینندگان
captcha