کوئٹہ : مسجد کے اندر دھماکا، ڈی ایس پی امان اللہ سمیت 15 افراد شہید

IQNA

کوئٹہ : مسجد کے اندر دھماکا، ڈی ایس پی امان اللہ سمیت 15 افراد شہید

7:49 - January 11, 2020
خبر کا کوڈ: 3507084
بین الاقوامی گروپ-کوئٹہ کے علاقے سیٹلائٹ ٹاؤن کی مسجد میں ہونے والے دھماکے میں ڈی ایس پی امان اللہ سمیت 15 افراد شہید اور 19زخمی ہوگئے۔

ایکنا نیوز- جیو نیوز کے مطابق پولیس کے مطابق سیٹلائٹ ٹاؤن کے علاقے غوث آباد کے مدرسہ دارلعلوم الشرعیہ میں نماز مغرب کی ادائیگی کے دوران زور دار دھماکا ہوا۔

دھماکے سے مسجد کو شدید نقصان پہنچا، دھماکے کے بعد پولیس اور ایف سی نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور جاں بحق افراد کی میتیں اور زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

 قائم مقام گورنرعبدالقدوس بزنجو،  وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال اور وزیر داخلہ بلوچستان ضیاء لانگو نے دھماکے کی مذمت کی ہے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے آئی جی پولیس سے رپورٹ طلب کرکے شہر میں حفاظتی اقدامات سخت کرنے کی ہدایت کی ہے۔

ولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے کی نوعیت کا تعین کیا جارہا ہے جبکہ صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء لانگو نے دھماکے میں 15 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی ہے۔ْ

انہوں نے کہا کہ مسجد میں ہونے والا دھماکا خود کش ہوسکتا ہے، زخمیوں کو ہر ممکن طبی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں اور سیکیورٹی انتظامات کا ازسر نو جائزہ لے رہے ہیں۔

نظرات بینندگان
captcha