ایکنا نیوز- خبررساں ادارے «سبق» کے مطابق مراکشی نژاد سابق وزیر تعلیم نجات فالو بلقاسم نے ایک ٹی وی چینل سے گفتگو میں کہا: فرانس میں نسل جوان کو شروع ہی میں قرآن سے آشنا ہونے کی ضرورت ہے۔
سیٹلائیٹ چینل «آر.ٹی.آل» سے گفتگو میں انکا کہنا تھا، فرانس جیسے ملک جہاں مسلمانوں کی بڑی تعداد آباد ہے یہاں پر اسلامو فوبیا کی شدت سے حیرت ہوتی ہے۔
بلقاسم نے حجاب پابندی کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ ایک ڈیموکریٹک ملک میں شخصی آزادی اور عقیدے پر پابندی نامناسب ہے۔
انکا کہنا تھا کہ اسلام اور مسیحیت میں بہت سی مشترکات ہیں اور ایک بچی کو اسکارف کی وجہ سے اسکول میں آنے سے روکنا درست نہیں۔/