ایکنا نیوز- خبررساں ادارے «القدس العربی» کے مطابق اسرائیلی فورسز نے نمازیوں کو منتشر کرنے کے لیے مسجد پر دھاوا بول دیا اور انہیں مسجد سے باہر کرنے کی کوشش کی۔
تظیم «وادی حلوة» کے مطابق نماز فجر کے بعد سے فورسز نے کارروائی شروع کی اور بڑی تعداد میں فلسیطنیوں کو مسجد سے گرفتار کرلیا ہے۔
مذکورہ کارروائی اس حال میں کی جارہی ہے جب فلسطینی سوشل میڈیا پر«امید کی کرن» مہم کے حوالے سے مسجد الاقصی میں نماز فجر ادا کرنے پہنچ گیے تھے۔
قدس میں مسجد کے خلاف نسل پرستانہ کارروائی
فلسطینی میڈِیا «صفا» کے مطابق مشرقی قدس کے علاقے «بیت صفافا» میں بھی صھیونی آباد کاروں نے ایک مسجد کو نذر آتش کیا اور رپورٹ کے مطابق اس کارروائی میں مسجد کے ایک حصے کو نقصان پہنچایا گیا ہے۔
یہودی آباد کاروں نے مسجد کی دیوار پر نسل پرستانہ وال چاکنگ بھی کی ہے۔/
انتهای پیام