اسماعیل ہنیہ کا عرب اور اسلامی ملکوں کے سربراہوں کے نام پیغام / سینچری ڈیل پر فلسطین تمھیں نہیں بخشے گا

IQNA

اسماعیل ہنیہ کا عرب اور اسلامی ملکوں کے سربراہوں کے نام پیغام / سینچری ڈیل پر فلسطین تمھیں نہیں بخشے گا

7:55 - January 31, 2020
خبر کا کوڈ: 3507173
بین الاقوامی گروپ- حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے عرب اور اسلامی ملکوں کے سربراہوں کے نام پیغام میں سینچری ڈیل کے نفاذ اور اسے تسلیم کرنے کے تعلق سے کسی بھی طرح کی شراکت داری کی بابت خبردار کردیا۔

ایکنا نیوز- الشھاب نیوز کے مطابق فلسطین کی اسلامی استقامتی تحریک کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے اپنے اس پیغام میں عرب اور اسلامی ملکوں کے سربراہوں سے کہا ہے کہ وہ پوری قوت کے ساتھ سینچری ڈیل کو مسترد کردیں ۔ انہوں نے عرب اور اسلامی ملکوں کے سربراہوں سے کہا ہے کہ وہ صیہونی حکومت کی سازشوں اور غرب اردن میں صیہونی بستیوں کی تعمیر کے بارے میں امریکی حکومت کی کھلی حمایت کے خلاف متحدہ موقف اپنائیں -

حماس کے سربراہ نے شرمناک سینچری ڈیل کو تسلیم یا اس کے نفاذ کے بارے میں کسی بھی طرح کی لاپروائی کو بدنما داغ بتایا جو کبھی بھی طرح صاف نہیں ہوگا ۔

سینچری ڈیل کے مقابلے میں فلسطینی گروہوں کے درمیان اتحاد کی جانب اشارہ کرتے ہوئے اسماعیل ہنیہ نے کہا کہ سینچری ڈیل کا مل کر مقابلہ کرنے کے معاملے پر فلسطینی انتظامیہ کے سربراہ محمود عباس کے ساتھ اتفاق رائے ہوگیا ہے -

واضح رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے منگل کوصیہونی حکومت کے وزیراعظم کے ساتھ نسل پرستانہ اور شرمناک سینچریل ڈیل منصوبے کی رونمائی کی ۔

قابل ذکر ہے اکثر فلسطینی تنظیموں کا اس مسلے پر اتفاق ہے کہ کسی صورت اس خیانت کو قبول نہیں کی جائے گی۔/

3875267

 

نظرات بینندگان
captcha