سینچری ڈیل پر اسلامی تعاون تنظیم کا ہنگامی اجلاس

IQNA

سینچری ڈیل پر اسلامی تعاون تنظیم کا ہنگامی اجلاس

7:22 - February 01, 2020
خبر کا کوڈ: 3507177
بین الاقوامی گروپ- اسلامی تعاون تنظیم کا اجلاس آج وزرائے خارجہ کی سطح پر منعقد ہورہا ہے جسمیں سینچری ڈیل کا جایزہ لیا جائے گا۔

ایکنا نیوز- خبررساں ادارے «العرب الیوم» کے مطابق اسلامی تعاون تنظیم OIC کے بیان میں کہا گیا ہے کہ مسئله فلسطین اور سینچری ڈیل کے حوالے سے ہنگامی اجلاس جدہ میں منعقد ہوگا۔

 

بیان میں کہا گیا ہے کہ  اسرائیل و فلسطین کے درمیان مسائل کو اقوام متحدہ کے قوانین کے مطابق حل ہونا چاہیے۔

 

او آئی سی کے جنرل سیکریٹری«یوسف بن احمد العثیمین» کا کہنا تھا کہ قدس شریف فلسطین کا ناقابل تقسیم حصہ ہے۔

 

قابل ذکر ہے کہ سعودی اس حال میں اجلاس کی میزبانی کررہا ہے کہ سینچری ڈیل پر انہوں نے امارات و بحرین کے ساتھ اس کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔

 

واضح رہے کہ آج عرب لیگ کا ہنگامی اجلاس بھی  قاهره میں اجلاس منعقد ہوگا جسمیں سینچری ڈیل پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

 

گذشتہ منگل کو ٹرمپ نے سینچری ڈیل معاملے کا باقاعدہ اعلان کیا تھا

 

اس ڈیل میں  فلسطینی مہاجرین کو عرب ممالک میں دربدری کی زندگی گزار رہے ہیں اس کے حوالے سے کسی پروگرام کا اعلان نہیں ہوا ہے۔

 

3875323

نظرات بینندگان
captcha