آیت‌الله سیستانی نے امن کی بحالی اور جلد انتخابات پر دوبارہ تاکید کردی

IQNA

آیت‌الله سیستانی نے امن کی بحالی اور جلد انتخابات پر دوبارہ تاکید کردی

13:01 - February 08, 2020
خبر کا کوڈ: 3507208
بین الاقوامی گروپ- آیت اللہ سیستانی نے ملک میں امن کی بحالی اور از سرنو انتخابات کا مطالبہ دہرایا۔

ایکنا نیوز-  سومریه نیوزکے مطابق عراق کے نامور مرجع تقلید آیت‌الله سیدعلی سیستانی کے نمایندے اور امام جمعہ کربلا نے خطبہ جمعہ میں انکا پیغام پیش کیا۔

 

مرجع تقلید نے مظاہرین سے پرامن رہنے کے علاوہ سیکورٹی فورسز سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ مظاہرین سے نرمی سے پیش آئے۔

 

آیت‌الله سیستانی نے تشدد آمیز رویے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عوام سے بدسلوکی مناسب نہیں اور نرم انداز میں امن وامان کو کنٹرول کیا جائے۔

 

شیعہ مرجع تقلید نے مسایل کے حل کے لیے جلد شفاف انتخابات کا مطالبہ بھی دہرایا ہے۔/

3877123

نظرات بینندگان
captcha