اقوام متحدہ: چار ملین یمنی آوارہ ہوچکے ہیں

IQNA

اقوام متحدہ: چار ملین یمنی آوارہ ہوچکے ہیں

7:47 - March 01, 2020
خبر کا کوڈ: 3507304
تہران( ایکنا) اقوام متحدہ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جنگ کے آغاز سے اب تک چار ملین یمنی آوارہ و دربدر ہوچکے ہیں۔

خبررساں ادارے الموقع بوست کے مطابق اقوام متحدہ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یمن میں جنگ کا پانچواں سال شروع ہورہا ہے اور اب تک چالیس لاکھ یمنی دربدر ہوچکے ہیں۔

 

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یمن کا بحران انسانی تاریخ کے بدترین بحرانوں میں شمار ہوتا ہے جہاں بدترین انسانی حقوق کی پامالی جاری ہے۔

 

رپورٹ اس حال میں شائع ہوا ہے کہ سلامتی کونسل نے یمن کی پابندیوں میں مزید ایک سال کا اضافہ کردیا ہے۔/

3882132

نظرات بینندگان
captcha