حجت‌الاسلام ظاهری کی وفات پر امام علی ع مرکز کا پیغام تعزیت

IQNA

حجت‌الاسلام ظاهری کی وفات پر امام علی ع مرکز کا پیغام تعزیت

8:29 - March 03, 2020
خبر کا کوڈ: 3507314
تہران(ایکنا)امام على(ع) نے حجت‌الاسلام والمسلمين شيخ حامد ظاهرى کی وفات پر پیروان اهل بیت(ع) کے نام تعزیتی پیغام جاری کیا ہے۔

امام على(ع) اسلامی مرکز نے قم کے معروف عالم دین حجت‌الاسلام والمسلمین «حامد ظاهری» کی وفات پر تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ اس حوالے سے تعزیتی پروگرام جمعرات کو منعقد کیا جارہا ہے۔

 

پیغام کا متن کچھ یوں ہے:

 

"إنّا لله و إنّا اليه راجعون"

 

ہم جناب حجت‌الاسلام والمسلمين شيخ حامد ظاهرى کی وفات پر تمام پیروان اهل بيت(ع) اور بالخصوص سوئیڈن اور یورپ میں مقیم پیروان اہل بیت کی خدمت میں تسلیت پیش کرتے ہیں۔

 

مذکورہ عالم نے سوئیڈن اور دیگر ممالک میں پیرون اهل بيت(ع) کے لیے قابل قدر خدمات انجام دیے ہیں اور مکتب اهل بيت(ع) کے لیے انکی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔

 

خدا سے انکی بلندی درجات اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔

 

مرحوم شيخ حامد ظاهرى کے لیے تعزیتی تقریب جعمرات کو امام على‌(ع) اسلامی مرکز میں منعقد ہوگی۔

 

تمام شرکاء سے درخواست کی گیی ہے کہ مجلس میں ہاتھ ملانے اور گلے لگانے سے گریز کیا جائے۔

 

امام على (ع) اسلامی مرکز

 

اسٹاک ہوم

 

یکم مارچ ٢٠٢٠

3882763

نظرات بینندگان
captcha