
کربلا میں آستانہ حسینی نے اعلان کیا ہے کہ ستائیس رجب جس دن رسول اکرم(ص) کو مبعوث بہ رسالت کیا گیا ہے اس دن کو عالمی قرآن کا دن منانے کے حوالے سے مہم شروع کیا گیا ہے۔
آستانہ حسینی کے قرآنی شعبے کے انچارج شیخ حسن المنصوری کا کہنا تھا کہ یہ دن صرف عراق نہیں بلکہ عالمی سطح پر منایا جائے گا۔
انکا کہنا تھا: قرآن کا عالمی دن اس حال میں منسوب کیا گیا ہے جب مسلمان شدت سے قرآن سے تعلق کی ضرورت محسوس کررہا ہے اور اسلامی دنیا بحران سے دوچار ہے۔
المنصوری کا مزید کہنا تھا: ملک کے اندر اور بیرون ممالک قرآنی اداروں سے اس حوالے سے رابطہ شروع کردیا گیا ہے۔/