امریکی حملوں کے نقصانات کا اعلان/ عمار الحکیم کا رد عمل

IQNA

امریکی حملوں کے نقصانات کا اعلان/ عمار الحکیم کا رد عمل

6:02 - March 14, 2020
خبر کا کوڈ: 3507381
تہران( ایکنا) عراقی فوج نے مختلف علاقوں میں امریکی بم باری سے ہونے والے نقصانات کے حوالے سے بیان جاری کردیا۔

عراقی میڈیا کے مطابق عراقی فورسز کے جواینٹ ہیڈکوارٹر سے جاری شدہ بیان میں کہا عراق میں فورسز اور حشد الشعبی کے مختلف مراکز پر ہونے والے امریکی حملوں میں نقصانات کی رپورٹ جاری کی گیی ہے۔

 

بیان میں کہا گیا ہے: عراق کے مقامی وقت کے مطابق رات ایک بجے کو رضاکار فورس حشدالشعبی، عراقی کمانڈو مرکز اور بابل پولیس آفس کو نشانہ بنایا گیا۔

 

بیان کے مطابق حملوں میں «جرف النصر»، «السعیدات»، «البهبانی» فوجی مرکز «الاشتر» جو بابل میں واقع ہے اور  کربلا انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے زیر تعمیر عمارت کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

حملے میں تین کمانڈوز، انیس فوجی شہید اور چار دیگر زخمی ہوچکے ہیں جنمیں دو کی حالت نازک ہے۔

 

بابل پولیس کے دو پولیس اہلکار بھی شہید اور دو دیگر زخمی ہوگئے ہیں جبکہ کافی افراد ملبے تلے اب تک دبے ہوئے ہیں. حشد الشعبی کے پانچ افراد زخمی جبکہ کربلاایرپورٹ پر ایک شہید ہوا ہے۔

 

حملوں میں انفرا سٹریکچر کو بری طرح سے نقصان پہنچایا گیا ہے۔

 

عراقی فورسز کے جوائینٹ ہیڈکوارٹر کے مطابق یہ ابتدائی نقصانات ہیں تفصیلی رپورٹ جلد شائع ہوگی۔

 

سیدعمار الحکیم کا رد عمل

 

«الفرات نیوز» کے مطابق حکمت ملی تحریک کے رہنما سید عمار الحکیم، نے ٹوئٹ میں حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ امریکی تجاوزات کا مقابلہ کرے۔

 

انہوں نے کہا کہ ہم  حشدالشعبی کے مراکز، کربلای معلی ، بابل، واسط و صلاح‌الدین اور دیگر مقامات پر حملوں کی بھرپور مذمت کرتے ہیں».

 

انہوں نے انتباہ کیا کہ اس طرح کی صورتحال میں ملک جنگی پلیٹ فارم بن سکتا ہے۔

 

انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت اپنی عزت اور وقار کے لئے اقدام کرے۔/

3885049

نظرات بینندگان
captcha