الجزایر؛ کورنا متاثرین کے لیے مساجد میں نماز ناجایز قرار- فتوی

IQNA

الجزایر؛ کورنا متاثرین کے لیے مساجد میں نماز ناجایز قرار- فتوی

6:27 - March 17, 2020
خبر کا کوڈ: 3507391
تہران( ایکنا) وزارت مذہبی امور نے کرونا متاثرین کے مسجد آنے کے حوالے سے فتوی جاری کردی۔

الجزائر کے وزارت مذہبی امور سے وابستہ دارالفتوی مرکز نے تاکید کی ہے کہ کرونا متاثرین کے لیے مساجد میں نماز ادا کرنا حرام اور جایز نہیں۔

 

مرکز کے بیان میں کہا گیا ہے کہ متاثرین کے لیے شرعا درست نہیں کہ عوامی مقامات پر جائے اور انکو فوری طور پر مراکز صحت سے رابطہ کرنا چاہیے۔

 

بیان میں کہا گیا ہے کہ کرونا متاثرین اور جنکو زکام اور بعض دیگر علامات کی موجودگی کا پتہ ہے انکو مساجد میں نماز سے دوری کرنے کی ضرورت ہے۔

 

الجزایر دارالفتوی مرکز کے پیغام میں کہا گیا ہے کہ بچے، خواتین اور بزرگ افراد بھی نماز جمعہ کے لیے مت آئیں جبکہ خواتین کے لیے نمازخانوں اور کتابخانوں کو بھی بند کرنے کا حکم جاری کیا گیا ہے۔

 

پیغام میں کہا گیا ہے کہ سالم اور صحت مند افراد بھی نماز گھر پر ادا کرسکتے ہیں جبکہ نماز جمعہ کے لیے کہا گیا ہے کہ نماز اور خطبہ سمیت سب کے لیے زیادہ سے زیادہ  ۱۰ منٹ کو وقت مقرر کردیا گیا ہے۔

 

پیغام میں کہا گیا ہے کہ نماز کے فوری بعد مساجد کو بند کیا جائے اور کسی کلاسز کا انعقاد کرنے کی ضرورت نہیں۔/

3885775

نظرات بینندگان
captcha