قرنطینہ قرار دیئے گئے تبلیغی مرکز میں موجود شخص کا پولیس افسر پر حملہ

IQNA

قرنطینہ قرار دیئے گئے تبلیغی مرکز میں موجود شخص کا پولیس افسر پر حملہ

7:40 - March 30, 2020
خبر کا کوڈ: 3507443
تہران( ایکنا) صوبہ پنجاب کے ضلع لیہ میں قرنطینہ قرار دیئے گئے تبلیغی مرکز میں موجود ایک شخص نے حملہ کر کے پولیس افسر کو زخمی کر دیا۔

پولیس ترجمان ندیم ملک کے مطابق قرنطینہ مرکز  میں موجود تبلیغی جماعت کے کارکن عبدالرحمان  نے بھاگنے کی کوشش کی جسے ایس ایچ او نے پکڑا جس پر اس نے چاقو سے وار کر کے پولیس افسر کو زخمی کر دیا۔

پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ زخمی ایس ایچ او کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ڈاکٹرز نے بتایا کہ ان کے سینے اور پیٹ پر چاقو کے گہرے زخم آئے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ تبلیغی جماعت میں چھ کرونا کیسز سامنے آنے کے بعد مرکز میں موجود افراد کو قرنطینے میں رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔

ماہرین کے مطابق تبلیغی اجتماع میں ہر طرف حرکت کی وجہ سے ملک بھر میں کرونا پھیلاو کا خطرہ موجود ہے۔

217352

نظرات بینندگان
captcha