یمن پر سعودی الائنس کا حملہ/ انصارالله کا سخت جواب دینے کا اعلان

IQNA

یمن پر سعودی الائنس کا حملہ/ انصارالله کا سخت جواب دینے کا اعلان

6:31 - March 31, 2020
خبر کا کوڈ: 3507445
تہران(ایکنا) سعودی اتحاد نے اندورنی کشمکش کے باوجود مارب کے مختلف علاقوں کو نشانہ بنایا۔

رپورٹ کے مطابق سعودی الاینس فورسز نے چار مرتبہ شمال صنعاء میں فوجی کالج پر بم باری کی۔

 

رپورٹ میں کیا گیا کہ سعودی طیارے دیر تک الحدیده کے علاقوں پر پرواز کرتے رہیں۔

 

گذشتہ روز انصاراللہ نے دعوی کیا تھا کہ انہوں نے سعودی کے اندر مختلف اھداف ہر بڑے پیمانے پر حملے کیے ہیں اور انتباہ کیا تھا کہ یمن کا محاصرہ جاری رہا تو ریاض کو سخت تر رد عمل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

 

مأرب کے مقامی حکام کے مطابق یمنی سابق صدر عبد ربه منصور کی فورسز میں اختلاف بڑھ چکے ہیں۔

 

کہا جاتا ہے کہ فوجی مرکز اللبنات پر کنٹرول کھونے کے بعد هادی کی فورسز میں اختلاف میں اضافہ ہوا ہے۔

 

انصارالله کا سخت رد عمل بارے انتباہ

انصاراللہ دفتر کے اعلی رکن «محمد البخیتی» نے ایک بیان میں سعودی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان حملوں کا سخت ترین جواب دیا جائے گا۔

 

البخیتی نے  الجزیره نیوز سے گفتگو میں کہا: ہم سعودی کے بہت اندر تک تمام اھداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔/

3888270

نظرات بینندگان
captcha