ہرسال رمضان المبارک کے آخری جمعے کو دنیا بھر میں جمعہ الوداع کے علاوہ امام خمینی کے فرمان پر یوم قدس منایا جاتا ہے۔
اسلامی محقق حجت الاسلام فاضلی نے ظالم کی مخالفت اور مظلوم کی حمایت کو انسانیت کا فرض قرار دیتے ہوئے کہا کہ امام علی علیہ السلام نے وصیت کی ہے کہ سب پر فرض ہے کہ وہ مظلوم کے حامی اور ظالم کے مخالف بن کر رہیں اور اس حوالے سے قدس شریف کے لیے آواز بلند کرنا اور مظلوم فلسطینیوں کی حمایت کرنا سب پر لازم اور یہ سنت و سیرت امام علی ہے۔
اس حوالے سے انکا ویڈیو پیغام وائرل ہوا ہے جو پیش خدمت ہے: