IQNA

11:06 - May 23, 2020
خبر کا کوڈ: 3507672
تہران(ایکنا) عالمی یوم القدس کے موقع پر پاکستان کے مختلف شہروں میں فلسطینی عوام کی حمایت میں ریلیوں اور مظاہروں کا اہتمام کیا گیا تھا

مجلس وحدت مسلمین پاکستان اور دیگر مذہبی تنظیموں  کے زیر اہتمام کراچی، اسلام آباد،، کوئٹہ  گلگت بلتستان سمیت ملک کے مختلف شہروں میں یوم القدس کے موقع پر ریلیاں نکالی گئیں اور مظاہرے کئے گئے، جن کا مقصد کشمیر، فلسطین، افغانستان اور یمن سمیت دنیا بھر کے مظلوموں کی حمایت اور طاغوتی طاقتوں سے نفرت و بیزاری کا اظہار کرنا تھا۔ ریلیوں کی قیادت ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی و صوبائی قائدین نے کی۔ کراچی میں مرکزی احتجاجی مظاہرہ جامع مسجد نور ایمان کے باہر بعد نماز جمعہ منعقد کیا گیا۔ احتجاجی مظاہرے سے ایم ڈبلیو ایم کے رہنما علامہ باقر عباس زیدی، علامہ مرزا یوسف حسین، علامہ مبشر حسن، علامہ علی انور جعفری، علامہ غلام عباس کمیلی،  و دیگر رہنماؤں نے خطاب کیا۔

ساحل سمندر پر امامیہ طلبا کی جانب سے کشتیوں پر فلسطینی اور پاکستانی پرچم کے ساتھ فلسطینیوں سے اظھار یکجہتی کا خوبصورت مظاہرہ کیا گیا۔

یوم القدس، پاکستان کے مختلف شہروں میں احتجاج+تصاویر

کوئٹہ میں شاہ ٹاور تک ریلی نکالی گیی جس میں علامہ ہاشم موسوی، جمعہ اسدی، مقصود ڈومکی اور دیگر مقررین شریک تھے مظاہرے میں ایس او پیز پر پوری طرح عمل کرتے ہوئے شرکاء نے ضروری فاصلہ برقرار رکھا۔ مظاہرے کے شرکاء نے بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر اسرائیل، امریکہ ، طالبان و داعش و بھارت کے خلاف نعرے درج تھے۔ شرکاء نے استکباری قوتوں کے خلاف  فلک شگاف نعرے بھی لگائے۔ اس موقع پر امریکی، اسرائیلی اور بھارتی پرچم بھی نذر آتش کئے گئے۔

یوم القدس، پاکستان کے مختلف شہروں میں احتجاج+تصاویر

یوم القدس، پاکستان کے مختلف شہروں میں احتجاج+تصاویر

مقررین کا کہنا تھا کہ غاصب اسرائیل کے دن گنے جاچکے ہیں اور مقاومت ہر طرح سے تیار ہے انکا کہنا تھا کہ شہید قاسم سلیمانی اور شہید ابو مھدی جیسے مجاہدین کی قربانیاں نہ ہوتی تو تکفیری دہشت گرد کئَی اسلامی اور مغربی ممالک میں پہنچ چکے ہوتے۔

مقررین نے کابل میں داعش اور طالبان مظالم کی بھی شدید مذمت کی اور اقوام متحدہ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔

یوم القدس، پاکستان کے مختلف شہروں میں احتجاج+تصاویر

یوم القدس، پاکستان کے مختلف شہروں میں احتجاج+تصاویر

نام:
ایمیل:
* رایے:
* captcha: