شامی ائیرڈیفنس نے حماہ پر حملہ پسپا کردیا

IQNA

شامی ائیرڈیفنس نے حماہ پر حملہ پسپا کردیا

10:37 - June 05, 2020
خبر کا کوڈ: 3507721
تہران(ایکنا) شامی ائیرڈیفنس نے «مصیاف» شہر پر ہوائی حملوں کا مقابلہ کیا۔

جمعرات کی رات ۲۱:۲۵ صھیونی رژیم کے طیاروں نے لبنانی علاقوں سے حملوں کا آغاز کیا اور مصیاف شہر پر متعدد علاقوں کو نشانہ بنانے کی کوشش کی تاہم شامی ائیرڈیفنس نے متعدد میزائیلوں کو ہوا ہی میں تباہ کردیا۔

 

سانا نیوز کی رپورٹ کے مطابق شامی ائیرڈیفنس نے حما صوبے کے شہر مصیاف پر اسرائیلی طیاروں کے حملے کو پسپا کردیا۔

 

مذکورہ رپورٹ کے مطابق لبنان کی فضائی علاقوں سے پرواز کرتے طیاروں کے حملوں سے مالی نقصانات ہوئے اور کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں۔

 

المیادین نیوز کے مطابق اسرائیلی طیاروں نے چار مقامات پر حملوں کی منصوبہ بندی کی تھی تاہم وہ کامیاب نہ ہوسکے۔

 

شامی حکومت نے متعدد بار تاکید کی ہے کہ اسرائیلی اور بعض عرب ممالک شام میں تکفیری دہشت گردوں کی پشت پناہی کررہے ہیں۔

 

شامی فوج نے مکرر دہشت گرد جنگجووں سے اسرائیلی سازوسامان برآمد کرنے کا دعوی کیا ہے۔/

3903018

نظرات بینندگان
captcha