IQNA

8:36 - June 23, 2020
خبر کا کوڈ: 3507805
تہران(ایکنا) مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی نمایندہ اور امام جمعہ سید ہاشم موسوی اور سابق رکن اسمبلی آغا کے ہمراہ وفد نے ژوب جاکر فاتحہ خوانی کی۔

بلوچستان کے ممتاز عالم دین، با بصیرت دینی سیاسی شخصیت اور جمعیت علما اسلام کے مرکزی رہنما  مولانا محمد خان شیرانی کے بھائی ڈاکٹر عبدالرحیم شیرانی کے وفات کے سلسلے میں تعزیت کیلئے شیعہ ہزارہ عمائدین کا وفد ژوب میں مرحوم کے رہائشگاہ پہنچ گئے۔

 

وفد میں مجلس وحدت کے مرکزی رہنما حجت الاسلام سید ہاشم موسوی، سید آغا رضا کے علاوہ شیعہ کانفرنس کے اراکین اور دیگر علما شریک تھے۔

مولانا شیرانی کے بھائی عبدالرحیم شیرانی کے انتقال پر شیعہ علما کی تعزیت

محمد خان شیرانی، جمعیت علمائے اسلام ف کے رہنما اور اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمینرہیں۔ ان کی پیدائش ضلع شیرانی میں ہوئی۔ پاکستان عام انتخابات 2013 میں حلقہ این اے 264 سے منتخب ہوئے اور قومی اسمبلی میں ژوب،قلعہ سیف اللہ اور شیرانی کی نمائندگی کی ہے۔

 

مولانا محمد خان شیرانی کو پاکستان میں داعی وحدت کے حوالے سے صف اول کے علما میں شمار کیا جاتا ہے۔

مولانا شیرانی کے بھائی عبدالرحیم شیرانی کے انتقال پر شیعہ علما کی تعزیت

نام:
ایمیل:
* رایے:
* captcha: