مرجع تقلید کی توہین کے خلاف عراق میں مظاہرے + تصاویر

IQNA

مرجع تقلید کی توہین کے خلاف عراق میں مظاہرے + تصاویر

10:09 - July 06, 2020
خبر کا کوڈ: 3507875
سعودی اخبار میں آیت‌الله سیستانی کی توہین پر ملک کے مختلف علاقوں میں مظاہرے ہوئے ہیں۔

سعودی اخبار روزنامه سعودی الشرق میں  آیت‌الله سیستانی کی توہین کے خلاف بغداد میں سینکڑوں افراد نے مظاہرہ کیا۔

 

مظاہرین  آل سعود اور سعودی پالیسیوں کی مذمت کرتے ہوئے انہیں عراق میں مداخلت سے گریز کرنے کا کہا اور کہا کہ وہ اپنی قومی اور مذہبی اقدار کے خلاف توہین کی اجازت نہیں دیں گے۔

 

المعلومه نیوز کے مطابق مظاہرین نے کوشش کی کہ سعودی سفارت خانے کے اندر جاکر مظاہرہ کریں تاہم پولیس نے ہوائی فائرنگ اور واٹر ٹینکوں سے مظاہرین کو روک دیا۔

 

مظاہرین میں جھڑپوں کی بھی اطلاعات ہیں اور کہا جاتا ہے کہ بعض مظاہرین حساس علاقے سے پولیس کو پیچھے دھکیلنے میں کامیاب ہوگئے۔

 

روزنامه الشرق الاوسط نے گذشتہ جمعے کو عراقی مرجع آیت‌الله سیستانی کا توہین آمیز خاکہ شائع کیا تھا جس پر مختلف طبقوں نے شدید رد عمل ظاہر کیا اور سوشل میڈیا پر بھی سخت نفرت کا اظھار کیا گیا۔

تظاهرات مردم عراق در محکومیت اهانت به ساحت مرجعیت

تظاهرات مردم عراق در محکومیت اهانت به آیت الله سیستانی

تظاهرات مردم عراق در محکومیت اهانت به آیت الله سیستانی

انتهای پیام

3908784

نظرات بینندگان
captcha