پی آئی اے عراق میں پھنسے پاکستانیوں کی واپسی کیلئے خصوصی پروازیں چلائے گی

IQNA

پی آئی اے عراق میں پھنسے پاکستانیوں کی واپسی کیلئے خصوصی پروازیں چلائے گی

9:48 - July 10, 2020
خبر کا کوڈ: 3507897
تہران(ایکنا) قومی ائیر لائن ( پی آئی اے) عراق میں پھنسے پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کے لیے عید الاضحیٰ سے قبل تین خصوصی پروازیں چلائےگی۔

تر جمان پی آئی اے کےمطابق21 جولائی کو عراقی صوبے کردستان کے اربل شہر سے خصوصی پرواز اسلام آباد روانہ ہوگی جب کہ 22 اور 28 جولائی کوبغداد سے دو پروازیں اسلام آباد آئیں گی۔ 

 

ترجمان کا کہنا ہے کہ مسافر پی آئی اے کےدفاتر، ویب سائٹ اور ٹریول ایجنٹس سے ٹکٹ حاصل کر سکتے ہیں۔

 

اطلاع کے مطابق عراق میں پھنے مساسفروں کو لانے کے لیے قومی ائیر لائن ( پی آئی اے) عراق میں پھنسے پاکستانیوں کو وطن  واپس لانے کے لیے عید الاضحیٰ سے قبل تین خصوصی پروازیں چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

نظرات بینندگان
captcha