IQNA

9:39 - July 28, 2020
خبر کا کوڈ: 3507996
تہران(ایکنا) انصاراللہ تحریک نے حماس کے نام خط میں لکھا ہے کہ اسرائیل کی خوشنودی کے لیے سازش کرنے والی حکومتیں خود بھی ذلت سے محفوظ نہ رہیں گی۔

یمن کی تحریک انصاراللہ کی جانب سے حماس کے رھنما اسماعیل هنیه کو خصوصی خط لکھا گیا ہے۔

 

المیادین نیوز چینل کے مطابق حماس کے نمایندے «معاذ ابوشماله» کو یہ خط دیا گیا ہے جسمیں کہا گیا ہے: آلہ کار رژیم جتنا چاہے اسرائیل کی خدمت کرے لیکن وہ بھی سازش کی وجہ سے ذلیل ہوکر رہے گا۔

 

ابوشماله کا کہنا تھا: بعض عرب ممالک جو عحجلت میں صھیونی دوستی کے لیے بے تابی کررہے ہیں وہ کسی طرح مسئله فلسطین پر اثر انداز نہیں ہوسکتے۔

 

انصار الله نے مسئله فلسطین کو یمن کے کیے اہم ترین مسئله قرار دیتے ہوئے کہا ہے : یمن پر ظم اور اسکے محاصرہ کی اہم وجوہات میں سے فلسطینی ملت کی حمایت کو قرار دیا جاتا ہے۔/

3913002

نام:
ایمیل:
* رایے:
* captcha: