IQNA

10:19 - July 29, 2020
خبر کا کوڈ: 3508001
تہران(ایکنا) صھیونی فوج نے لبنانی سرحد پر حزب‌الله فورس کی جانب سے فائرنگ سے اسرائیل فوج کو منع کردیا.

صھیونی فوج نے تمام اسرائیلی فورسز کو پابند کردیا ہے کہ وہ لبنانی سرحد کے قریب حزب‌الله فورس کے خلاف فائرنگ نہیں کریں گے۔

 

روزنامه یدیعوت آحارانوٹ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ  اسرائیل نے فوج کو حکم دیا ہے کہ وہ سرحد کے پاس حزب‌الله فورس حتی اگر وہ مسلح بھی ہو ان کی سمت گولی نہیں چلائیں گے۔

 

گذشتہ روز اسرائیلی فورسز نے سرحد کے پاس ایک آبادی پر گولہ باری کی اور دعوی کیا کہ حزب اللہ کے حملوں کے جواب میں کارروائی کی گیی ہے تاہم حزب اللہ نے کسی بھی حملے کی خبر کو رد کردیا ہے۔

 

لبنانی وزیر خارجہ«ناصیف حتی» نے سرحدی علاقے پر اسرائیلی حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ تحقیقات جاری ہیں اور جلد حملے کی شکایت سلامتی کونسل میں درج کی جائے گی۔/

3913231

نام:
ایمیل:
* رایے:
* captcha: