مسجدالاقصی میں اماراتی باشندوں کی نماز بارے قدس مفتی کا فتوی

IQNA

مسجدالاقصی میں اماراتی باشندوں کی نماز بارے قدس مفتی کا فتوی

10:33 - August 18, 2020
خبر کا کوڈ: 3508085
مسجدالاقصی  میں اماراتی باشندوں کی نماز بارے قدس مفتی کا فتوی
تہران(ایکنا) قدس کے مفتی «شیخ محمدحسین» نے اماراتی باشندوں کی مسجدالاقصی میں نماز کو حرام قرار دے دیا۔

قدس کے مفتی اعظم «شیخ محمدحسین» نے فتوی دیا ہے کہ سال ۲۰۱۲ کے فتوی کے مطابق جسمیں کہا گیا تھا کہ جو اسرائیل سے دوستی یا تعلقات بحال کرے گا خیانت شمار ہوگا اس رو سے اماراتی باشندوں کی مسجد الاقصی میں نماز حرام ہے۔

 

جرمن نیوز سے گفتگو میں انکا کہنا تھا: سال ۲۰۱۲ کے فتوی میں تاکید کی گیی ہے کہ: قدس اور مسجدالاقصی کی زیارت ان کے لیے ہیں جو اسرائیل سے تعلقات بحال نہیں کریں گے۔

 

قدس کے مفتی کا کہنا تھا: امارات و اسرائیل کی دوستی کے اعلان کے بعد واضح ہے کہ مسجد الاقصی کی زیارت ان پر حرام ہے./

3917230

نظرات بینندگان
captcha