سید حسن نصرالله: محاصرہ اور معاہدے کا مقصد فلسطینی عوام کو تسلیم پر مجبور کروانا ہے

IQNA

سید حسن نصرالله: محاصرہ اور معاہدے کا مقصد فلسطینی عوام کو تسلیم پر مجبور کروانا ہے

9:02 - August 21, 2020
خبر کا کوڈ: 3508100
تہران(ایکنا) حزب اللہ رھنما نے محرم کی پہلی رات خطاب میں کہا کہ امریکہ کی نسل پرستانہ حکومت محاصرہ اور معاہدہ کی سازش سے فلسطینی عوام کو دباو میں لاکر تسلیم کروانے پر مجبور کرانا ہے۔

حزب الله لبنان کے جنرل سیکریٹری نے آغاز محرم میں غاصب رژیم کو علاقے کے لیے بڑا خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ سختی اور ظاہری نرمی سے ایک ہی مقصد کو حاصل کرنا چاہتا ہے۔

 

سید حسن نصرالله نے لبنان کے عوام کو اس رژیم کی تاریخ پڑھنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ شناخت نہ ہونے کی وجہ سے غلط تصور پیدا ہوجاتا ہے۔

 

حزب‌الله لبنان کے رھنما نے فلسطینی تاریخ کی شناخت اور غاصبوں کی تاریخ پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ ظالم سے مقابلہ لازم ہے چونکہ وہ دین کے لبادے میں تسلط کی پالیسیوں کو جاری رکھنا چاہتا ہے۔

 

انکا کہنا تھا کہ غلامی کی بدترین تاریخ وہاں پر ثبت ہوئی ہے جسکو آج امریکہ کہا جاتا ہے۔

 

سید حسن نصرالله نے کہا کہ ایسے وحشی ملک سے احترام اور انسانی حقوق کی رعایت کی توقع رکھنا فضول ہے۔

 

انہوں نے برطانیہ کو صھیونی غلام قرار دیتے ہوئے کہا: وہ لوگ مکمل طور پر صھیونی حقوق کے لیے کام کرتے ہیں.

 

انکا کہنا تھا کہ محاصرہ کے ساتھ ساتھ معاہدہ کی سازش کا مطلب فلسطینی عوام کو مجبور کرانا ہے۔

 

سید حسن نصرالله نے محرم کے حوالے سے کہا: تمام بہن بھائیوں سے درخواست ہے کہ احترام اور حفظان صحت کے اصولوں کے ساتھ اس کو منائیں.

 

حزب اللہ جنرل سیکریٹری کا کہنا تھا: لازم ہے کہ ہماری روح اور ہمارا قبل عاشور کی معرفت کی خوراک حاصل کریں۔/

3917870

 

نظرات بینندگان
captcha