
عاشقان اھل بیت عصمت و طهارت(ع) ماسکو میں عزاداری کررہے ہیں۔ تیسری رات نماز مغربین کے فورا بعد تلاوتم احکام اور نماز جماعت کے بعد مجلس کا آغاز ہوا جسمیں حجتالاسلام والمسلمین طهماسبی نے آذری زبان میں خطاب کیا اور نوحہ خوانوں نے اهل بیت(ع) کے لیے نوحہ خوانی کی۔
حجتالاسلام و المسلمین طهماسبی نے خطاب میں قیام امام حسین(ع) میں روشنی ڈالی۔
زاکرین اهل بیت(ع) تین سے چھ محرم تک مصائب یاران و اصحاب امام حسین(ع) بیان کریں گے اصحاب امام حسین(ع) میں «حرّ بن یزید ریاحی» کی تاریخ پر خصوصی روشنی ڈالی جاتی ہے. حرّ سپاه ابن زیاد کا کمانڈر تھا جو کوفیوں کی بیوفائی
اور جنگ روکنے کی کوشش میں ناکامی کے بعد امام حسین(ع) کی حقانیت کا درک کرتا ہے اور پھر جب یقین ہوتا ہے کہ عاشور کے دن عمربن سعد امام حسین(ع) سے جنگ کرے گا تو وہ اباعبدالله(ع) کی طرف آتے ہیں اور سپاه امام حسین(ع) میں شامل ہوتے ہیں اور جنگ میں دشمن کے ۴۰ افراد کو جہنم واصل کرنے کے بعد شہید ہوجاتے ہیں۔
اسلامی مرکز کے ساتھ ساتھ مسجد خاتمالانبیای مسکو میں بھی مجالس جاری ہیں جہاں مقامی افراد کے علاوہ ایران، آذربایجان اور افغانستان کے شہری شریک ہوتے ہیں۔/


