جارجیا میں محافل عزداری زور و شور سے جاری

IQNA

جارجیا میں محافل عزداری زور و شور سے جاری

10:03 - August 26, 2020
خبر کا کوڈ: 3508124
تہران(ایکنا) ایام محرم اور شہادت اباعبدالله الحسین(ع) کی مناسبت سے مختلف اسلامی مراکز میں عزداری کی مجالس جاری ہیں جہاں عاشقان اهل بیت‌(ع) کی بڑی تعداد شرکت کررہی ہے۔

جارجیا میں ایرانی ثقافتی مرکز کے مطابق عزاداری سید و سالار شهیدان امام حسین‌(ع) اور انکے اصحاب باوفا کی شہادت کی مناسبت سے مختلف امام بارگاہوں، مزارات اور اسلامی مراکز میں زور و شور سے محافل عزا کا سلسلہ جاری ہے جہاں بڑی تعداد میں لوگ شرکت کررہے ہیں۔

 

مجالس عزا میں علما سیرت امام حسین(ع) پر روشنی ڈال رہے ہیں اور  مکتب حسین‌(ع) کی عظمت پر گفتگو کی جاتی ہے۔

 

مجالس میں نماز جماعت مغرب و عشا، تلاوت قرآن کریم، ڈکومنٹری نمایش، نوحہ و ماتم کے علاوہ حضرت حسین بن علی‌(ع) اور انکے اصحاب کو خراج پیش کیا جاتا ہے جبکہ اختتام مجلس پر نذر و نیاز کا بھی اہتمام کیا جاتا ہے۔

 

جارجیا میں مجالس و ماتم کی ویڈیو کلپس مختلف سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کیا جاتا ہے تاکہ واقعہ کربلا کی ترویج ہو اور لوگ اس مکتب سے بہترانداز میں آشنا ہو۔

 

مجالس عزا میں مختلف علما کے علاوہ  ایران کے جید علماء بھی آذری زبان میں مجالس سے خطاب کرتے ہیں۔/

3919060

نظرات بینندگان
captcha