IQNA

10:06 - September 14, 2020
خبر کا کوڈ: 3508211
تہران(ایکنا) نایجیریا کے شیعہ مومنین نے شیعہ مخالف توہین آمیز فلم کی شدید مذ٘مت کی ہے۔

اسلامی تحریک نائجیریاIslamic Movement of Nigeria)  جسکو IMN، بھی کہا جاتا ہے انہوں نے  (Fatal Arrogance  نامی فلم جس میں اہل تشیع کو برے انداز میں پیش کرنے کی کوشش کی گئی ہے شدید مذمت کی ہے۔

 

مذکورہ فلم آنوسیکه کینگزلی اوریجی (Anosike Kingsley Orji  کی بنائی گئی فلم ہے جسمیں سال ۲۰۱۵ میں اہل تشیع پر بڑے حملے کے واقعے جسمیں ہزار سے زائد شیعہ شہید ہوگئے تھے اس کو فلمی انداز میں پیش کیا گیا ہے۔

 

اسلامک موومنٹ کے سربراہ ابراهیم موسی نے اس فلم کی مذمت کرتے ہوئے کہا : اس فلم کو سرکاری ایماء پر فوج کی حمایت میں بنائی گئی ہے اور اس سے ملک میں انتشار پھیلے گا لہذا ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ نالیووڈ اس فلم کو ریلیز ہونے سے روک دے۔

 

نایجیرین فلم انڈسٹریزNollywood)  اب تک ۹۰۰ فلم ایک سال میں بنانے کے ساتھ فلمی دنیا میں نام پیدا کرچکی ہے اور انکی فلم مختلف چینلز سے نشر کیے جاتے ہیں۔/

3922618

نام:
ایمیل:
* رایے:
* captcha: