انصارالله یمن: سعودی و امارات تفرقے کا علمبردار ہیں

IQNA

انصارالله یمن: سعودی و امارات تفرقے کا علمبردار ہیں

8:56 - September 15, 2020
خبر کا کوڈ: 3508215
تہران(ایکنا) «عبدالملک الحوثی» نے ان ممالک پر سخت تنقید کرتے ہوئے انہیں «تفرقے کا علمبردار» اور امت ک وحدت کے لیے زہر قاتل قرار دیا۔

«المسیره نیٹ» پر انصارالله کے رھنما کی تقریر نشر ہوئی ہے جسمیں کہا گیا ہے: امت اسلامی کی بعض مشکلات اندورونی ہے اور امت ظلم و نا انصافی، کج فکری و گمراہی اور تفرقے سے دوچار ہے جو کسی صورت ایک مثالی اسلامی زندگی کے مطابق نہیں۔

 

انکا کہنا تھا: ہم دیکھتے ہیں جو لوگ امت اسلامی کی رھنمائی کے دعویدار ہیں وہ یہودیوں کے ساتھ اور رسول اکرم(ص) کے دشمنوں کے ساتھ یکجا نظر آتے ہیں۔

 

انکا کہنا تھا: تحریف کے ہم اس وقت گواہ ہیں اور سعودی  و امارات امت کے دشمنوں کے ساتھ سازش سے تخریبی کردار ادا کررہے ہیں۔

 

 الحوثی کا کہنا تھا: جو لوگ رسول اکرم کی مسلسل توہین کرتے ہیں اور امریکہ و اسرائیل کے ہمراہ امت کی دشمنی کی مشن پر مصروف ہیں وہ در اصل مشرق میں مغرب کے چیلے ہیں۔/

3922980

نظرات بینندگان
captcha