ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف کی دو روزہ دورے پر پاکستان آمد

IQNA

ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف کی دو روزہ دورے پر پاکستان آمد

8:10 - November 11, 2020
خبر کا کوڈ: 3508479
تہران(ایکنا) ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے جہاں وہ اعلیٰ حکام سے ملاقاتوں کے علاوہ ہم منصب شاہ محمود قریشی سے وفود کی سطح پر مذاکرات بھی کریں گے۔

دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق جواد ظریف، وزیر اعظم عمران خان سے بھی ملاقات کریں گے، ان کی قومی اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصر اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے بھی ملاقاتیں شیڈول ہیں۔

ایرانی وزیر خارجہ کے ہمراہ سیاسی اور اقتصادی ماہرین کا وفد بھی پاکستان کا دورہ کر رہا ہے۔

ایرانی حکام کے مطابق اس وفد میں افغانستان کے لیے ایران کے خصوصی ایلچی محمد ابراہیم تہریان بھی شامل ہیں اور اس عہدے پر فائز ہونے کے بعد ان کا پاکستان کا یہ پہلا دورہ ہے۔

نظرات بینندگان
captcha