جرمنی؛ مسجد جامع «الاقصی» پر نسل پرستانہ حملہ

IQNA

جرمنی؛ مسجد جامع «الاقصی» پر نسل پرستانہ حملہ

7:35 - November 14, 2020
خبر کا کوڈ: 3508488
تہران(ایکنا) برلن میں مسجد جامع الاقصی پر نامعلوم افراد نے متعصبانہ حملہ کیا۔

برلن کی انجمن مسجد جامع الاقصی کے سربراہ نے نسل پرستانہ حملے کے حوالے سے کہا: گذشتہ روز صبح کو مسجد کے متولی جو ترکی ـ جرمن اسلامی«ڈیٹیپ»(DITIB  کے رکن بھی ہے شکایت کی کہ مسجد کی دیواروں پر نفرت انگیز نعرے لکھے گیے ہیں ۔

 

انکا کہنا تھا کہ فوری طور پر پولیس کو رپورٹ کی گیی ہے تاکہ مذکورہ افراد کے خلاف کارروائی کی جاسکے۔

 

شیناسی یشار نے کہا ہے کہ یہ دوسرا موقع ہے کہ یہ افراد مسجد جامع الاقصی پر دست اندازی اور مسجد کی بیحرمتی کرتے ہیں۔

 

انہوں نے نفرت انگیزی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہاں کے مسلمانوں کی کوشش ہے کہ تمام لوگ محبت اور امن سے رہیں۔

 

رپورٹ کے مطابق ھمبرگ شہر کی مسجد «المرادیه» کو بھی نفرت انگیز دھمکی پر مبنی خط موصول ہوچکا ہے۔/

3934900

 

نظرات بینندگان
captcha