IQNA

7:20 - November 21, 2020
خبر کا کوڈ: 3508518
تہران(ایکنا) «مسعود اوزیل» نے قرآنی آیات کا حوالہ دیتے ہوئے اسلامو فوبیا سے مقابلے کا مطالبہ کیا ہے۔

عالمی شہرت یافتہ فٹبالر مسعود اوزیل نے دنیا اور بالخصوص یورپ میں بڑھتے ہوئے اسلامو فوبیا کی شدت پر تشویش کا اظھار کرتے ہوئے روک تھام کا مطالبہ کیا۔

 

انہوں نے آیت ۳۴ سوره فصلت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا: نیکی اور بدی ایک جیسے نہیں ہوسکتے اور بدی کو نیکی سے جواب دینے کی ضرورت ہے۔

 

ترک نژاد جرمن فٹبالر نے دو سال قبل بھی جرمنی میں مسلمانوں سے نا روا رویے اور  اسلاموفوبیا کی شکایت کی تھی۔

 

انکا کہنا تھا کہ جب ہم میچ جیت جاتے ہیں تو مجھے جرمن کہا جاتا ہے اور میچ ہارتے ہیں تو مجھے مہاجر کا لقب دیا جاتا ہے۔/

3936300

 

نام:
ایمیل:
* رایے:
* captcha: