جب تک کورونا ویکسین نہیں آجاتی معمول کے مطابق حج نہیں ہوگا: وزیر مذہبی امور

IQNA

جب تک کورونا ویکسین نہیں آجاتی معمول کے مطابق حج نہیں ہوگا: وزیر مذہبی امور

13:33 - December 01, 2020
خبر کا کوڈ: 3508570
وفاقی وزیر مذہبی امور نور الحق قادری کا کہنا ہےکہ کورونا ویکسین جب تک نہیں آجاتی معمول کےمطابق حج نہیں ہوگا۔

نور الحق قادری نے جیو نیوز کے مارننگ شو ’جیو پاکستان‘ میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سعودی حکومت نے واضح کردیا ہے کہ جب تک کورونا ویکسین دستیاب نہیں ہوگی ایس اوپیز کےتحت ہی حج ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ عازمین حج کے لیے فی الحال سبسڈی کےامور پر بات نہیں ہوئی.

قابل ذکر ہے کہ کورونا کی وجہ سے محدود پیمانے پر دنیا کے مختلف زایرین کو عمرہ اور حج کی اجازت دی جارہی ہے اور اس کے لیے ایس او پیز پر عملدر آمد کے ساتھ کورونا ٹیسٹ بھی لازم ہے۔

235907

 

نظرات بینندگان
captcha