IQNA

8:50 - January 04, 2021
خبر کا کوڈ: 3508720
تہران(ایکنا) وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز کا کہنا ہے کہ حکومت پاکستان کی خواہش ہے کہ ایک ایسا مشترکہ فلم و ڈراما پروڈکشن ادارہ بنایا جائے جو دونوں ممالک کے درمیان ثقافتی مواد کی تیاری و ترسیل کا کام کرے۔

پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اگرچہ تاریخی سفارتی، سیاسی، سماجی و برادرانہ تعلقات ہیں، تاہم کچھ عرصہ قبل ہی دونوں ممالک کے درمیان ڈراموں و فلموں کے تبادلے سے متعلق ایک یادداشت پر دستخط ہوئے تھے۔

اسی یادداشت کے تحت ہی پاکستان کے کچھ ماضی کے مقبول ڈرامے اردو میں ڈب ہوکر سعودی عرب بھجوائے گئےتھے جب کہ 2018 میں وہاں پہلی پاکستانی فلم بھی ریلیز کی گئی تھی۔

اور اب حکومت پاکستان برادر ملک کے ساتھ ثقافتی تعلقات اور خصوصی طور پر فلم و ڈراما پروڈکشن کے حوالے سے مشترکہ طور پر کام کرنے کی خواہاں ہیں۔

نام:
ایمیل:
* رایے:
* captcha: