ٹرمپ اور انکے سیاہ ایام

IQNA

ٹرمپ اور انکے سیاہ ایام

9:03 - January 09, 2021
خبر کا کوڈ: 3508742
تہران(ایکنا) ٹرمپ کے حامیوں کے کانگریس پر حملہ سب کے لیے ایک دھچکہ تھا.

میڈل ایسٹ اور دیگر ممالک میں واقعات کو وحشیانہ اور غیر مہذب کہنے والے امریکہ میں ٹرمپ کے حامیوں کا کانگریس پر حملہ ایک سیاسی زلزلے سے کم نہ تھا۔

 

تجزیہ کاروں کے مطابق ٹرمپ کے چار سار سالہ دور اور حالیہ حملے نے امریکہ کو شیشے کے گھر میں لا کھڑا کیا ہے۔

 

سب سے پہلے امریکہ کے دعویدار ٹرمپ جاتے جاتے امریکہ کو عجیب موڑ پر لاچکا ہے اور خطرہ ظاہر کیا جارہا تھا وہ جاتے جاتے کچھ عجیب نہ کر جائے۔

 

 

اب چند کے بعد ٹرمپ ایک عام امریکی بن جائے گا جہاں مختلف کیسز اور مقدمات انکا انتظار کررہے ہیں گویا انکے سیاہ ایام انکا منتظر ہیں۔

 

سیاسی تجزیہ کاروں کے مطابق ڈیموکریسی کے علمبردار لبرل امریکہ کے چہرے کو امریکی کانگریس پر حملے سے داغدار کردیا ہے اور یہ ثابت ہوا کہ جمہوریت کے چمپئین کے اپنے ہی ملک میں ایسا کوئی جمہوری نظام موجود نہیں جودوسروں کے لیے قابل تقلید ہو۔/

3946408

نظرات بینندگان
captcha