
الکفیل نیوز کے مطابق نجف اشرف اور آستانہ عباسی کے تعاون سے غیر عرب زبان طلبا کے لیے قرآنی کورس «امام حسن مجتبی(ع)» کے عنوان سے منعقد کیا گیا تھا جسکی اختتامی تقریب منعقد ہوئی۔
قرآنی کورس آستانہ عباسی کے تعلیمی مراکز کے لیے پروگرام کے حوالے سے منعقد ہوا جو ڈیڑھ مہینے تک جاری رہا۔
تھیوری اور پریکٹکلی کورس میں ورکشاپ کے زریعے طلبا کی صلاحتیوں کو بڑھانے کے لیے ماہر اساتذہ کی خدمات لی گئی تھی۔
کورس کے اختتام پر طلبا کو اسناد اور کارکردگی دکھانے والے طالب علموں کو خصوصی انعامات دیے گیے۔
آستان مقدس عباسی کے قرآنی شعبے کے تعاون سے مختلف مواقعوں پر اس طرح کے قرآنی پروگرامز منعقد ہوتے رہتے ہیں۔/