بوسنیا میں جشن انقلاب اسلامی + فلم وتصاویر

IQNA

بوسنیا میں جشن انقلاب اسلامی + فلم وتصاویر

10:17 - February 07, 2021
خبر کا کوڈ: 3508871
بوسنیا میں جشن انقلاب اسلامی + فلم وتصاویر
تہران(ایکنا) انقلاب اسلامی کی بیالیسویں سالگرہ کی مناسبت سے سارایوو میں جشن کی تقریب منعقد ہوئی۔

رپورٹ کے مطابق انقلاب اسلامی کی بیالیسویں سالگرہ کی مناسبت سے سارایوو میں ایرانی سفارت خانے میں  جشن کی تقریب فارسی کالج میں منعقد ہوئی جسمیں فارسی زبان کے طلبا ، اساتذہ اور ایرانی سفارت کار شریک تھے۔

 

مقامی افراد نے شہدا انقلاب  کو خراج پیش کیا اور سارا ایوو میں ایرانی سفیر رضا قلیچ‌خان سے ملاقات بھی کی۔

 

شرکاء نے ایرانی سفیر کو انقلاب اسلامی کی سالگرہ پر مبارک باد پیش کیا اور ایرانی کی مزید ترقی و خوشحالی کے لیے نیک خواہشات کا اظھار کیا۔

 

فارسی زبان کے طلبا اور اساتذہ نے اس موقع پر سارا ایوو میں ایرانی ثقافتی سفیر سے بھی ملاقات کی اور انہیں انقلاب کی سالگرہ پر مبارکبادی پیش کی۔

 

کلج کے ڈائریکٹرحارس علی حوجیچ، انقلاب اسلامی کی کامیابی کو تمام مظلوم اقوام کے لیے مبارک قرار دیتے ہوئے ایران کی حمایتوں کا شکریہ ادا کیا۔

 

فارسی کالج کے استاتذہ اور طلبا نے سفارت خانے میں داخلے ہونے سے قبل بوسنیا میں ایرانی شہدا کے مزار پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔

 

قابل ذکر ہے کہ ہرسال فارسی کالج بوسنیا میں انقلاب اسلامی کی سالگرہ پر جشن منایا جاتا ہے اور اس سال

بھی جشن انقلاب «میں زندہ ہوں" کتاب کی رونمائی کے ساتھ تقریب منعقد ہوئی۔/

ویڈیو کا کوڈ

3952270

 

نظرات بینندگان
captcha