مفتی تاتارستان اور اسلامی دنیا کا پہلا اشاعتی قرآن + تصاویر

IQNA

مفتی تاتارستان اور اسلامی دنیا کا پہلا اشاعتی قرآن + تصاویر

8:19 - February 08, 2021
خبر کا کوڈ: 3508876
تہران(ایکنا) جمہوریہ تاتارستان کے مطابق پہلا اشاعتی قرآن ۱۸۰۳ کو قازان شہر میں شایع کیا گیا ہے۔

روزنامه انواع کے مطابق تاتارستان کے مفتی کمیل سمیع الله نے شهر قازان کی اسلامی یونیورسٹی میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب میں کہا: ہمیں اعزاز حاصل ہے کہ پہلا اشاعتی قرآن اسلامی دنیا میں قازان شہر میں شایع ہوا ہے۔

 

انکا کہنا تھا: پہلا قرآن جو کسی دارالخلافہ میں شایع ہوا ہے وہ یہی ہے قرآن ہے جو سال ۱۸۰۳ کو جب قازان ایک بڑا اسلامی شہر تھا شایع ہوا حالانکہ اس وقت یہ روسی استعمار کے زیر اثر تھا اور عربی کتابوں کی اشاعت میں مشکلات تھیں۔

 

مفتی تاتارستان کا مزید کہنا تھا: رپورٹ اور تحقیقات کے مطابق پہلا قرآن سال ۱۵۳۷ کو اٹلی کے شهر ونیز میں شایع ہوا اور پھر سال ۱۶۹۴ کو دوسرا قرآن جرمن شہر ھمبرگ میں شایع ہوا.  سال ۱۷۸۷ کو تیسرا قرآن روسی شہر سن پیٹرز برگ میں چھاپا گیا اور پھر قازان کے اس وقت کے  مفتی کی نظارت میں یہ ہوا مگر ان تمام نسخوں میں اشکلات موجود تھیں۔

مذکورہ نسخے خط‌الرسم عثمانی میں نہیں تھے اور آیت کے درمیان فاصلے اور دیگر علامات میں فحش غلطیاں موجود تھیں۔

 

انکا کہنا تھا: مگر پہلا درست نسخہ شهر قازان میں شایع ہوا جو مکمل تائید شدہ ہے اور جلد پر تاریخ کے مطابق سال ۱۸۰۳ کو یہ شایع ہوا ہے۔/

.
 
حکایت نخستین قرآن چاپی در قازان + عکس
 
حکایت نخستین قرآن چاپی در قازان + عکس
 
حکایت نخستین قرآن چاپی در قازان + عکس

3952592

 

نظرات بینندگان
captcha