شامی ائیر ڈیفنس نے اسرائیلی حملہ ناکام بنا دیا

IQNA

شامی ائیر ڈیفنس نے اسرائیلی حملہ ناکام بنا دیا

11:07 - February 15, 2021
خبر کا کوڈ: 3508910
شام کی ائیر ڈیفنس نے اسرائیل کی جانب سے کیا گیا میزائل حملہ ناکام بنا دیا۔

شامی میڈیا کے مطابق اسرائیل کی جانب سے شام کے دارالحکومت دمشق پر میزائلوں سے حملہ کیا گیا جسے شامی ایئر ڈیفنس نے ناکام بنا دیا۔

 

میڈیا رپورٹس کے مطابق مزید اسرائیلی حملوں کے خدشے کے پیش نظر شام کے فضائی دفاعی نظام متحرک کر دیا گیا ہے۔

 

شامی میڈیا کے مطابق اسرائیل کے میزائل حملوں میں صرف املاک کو نقصان پہنچا، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

 

قابل ذکر ہے کہ ٹرمپ حکومت کے خاتمے کے بعد اسرائیل نے شام پر حملوں میں اضافہ کیا ہے۔

245059

نظرات بینندگان
captcha